ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / راجستھان :دیوالی پر ہوئے حادثات میں 169افراد زخمی

راجستھان :دیوالی پر ہوئے حادثات میں 169افراد زخمی

Mon, 31 Oct 2016 18:04:27    S.O. News Service

جے پور، 31؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )راجستھان میں دیوالی پر ہوئے حادثات میں 169افراد زخمی ہو گئے جس میں سے 48لوگ پھٹاخوں سے جھلس گئے ہیں۔اس دوران شہر میں 74مقامات پر آگ زنی کے واقعات پیش آئے ہیں لیکن جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔سوائی مان سنگھ اسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ 24 گھنٹوں کے دوران حادثات میں 169زخمی افراد اسپتا ل پہنچے ان میں سے 48لوگ پٹاخوں سے جھلسنے والے ہیں۔جھلسنے والے لوگوں میں سے دو کو چھوڑ کر باقی کو ابتدائی علاج کے بعد چھٹی دے دی گئی۔یہاں، جے پور میونسپل کارپوریشن کے چیف فائر فائٹرز افسر دنیش ورما کے مطابق 74مقامات پر آگ لگی جس پر فائر بریگیڈ کی ٹیم نے فوری طور پر قابو پا لیا۔انہوں نے بتایا کہ دکانوں اور کچرے میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے فائربریگیڈکی گاڑیوں کو 250پھیرے لگانے پڑے۔


Share: